مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے خبر دی ہے کہ تکفیری دہشت گرد گروہ "ہئیت تحریر الشام" کے مسلح عناصر دمشق میں حضرت زینب (س) کے حرام میں داخل ہوگئے ہیں۔
بعض میڈیا ذرائع نے آگاہ کیا ہے کہ ان تکفیری دہشت گردوں نے حرم میں موجود زائرین کو تفرقہ انگیز نعرے لگا کر اکسانے کی کوشش کی۔
اگرچہ شام کی عبوری حکومت نے بارہا مختلف مذاہب کے درمیان تفرقہ کا باعث بنے والے اقدامات سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے لیکن عملی طور پر ایسے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں۔
بعض میڈیا ذرائع کے مطابق حضرت زینب کے روضہ مطہر کی فضا اب پرسکون ہے اور دہشت گرد عناصر اس مقدس مقام کو چھوڑ چکے ہیں۔
آپ کا تبصرہ